2 اگست 2014 - 08:43
افغانی سرحد سے پاکستان میں فائرنگ کرنے کا دعویٰ

افغانستان کے سرحدی حدود کے اندر سے پاکستانی علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں ایف سی کا ایک جوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے سرحدی حدود کے اندر سے پاکستانی علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں ایف سی کا ایک جوان جاں بحق ہوگیا ہے۔
پاکستانی ذرائع نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے ایک بار پھر پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی۔ یہ واقعہ آج سہ پہر جاجوڑ ایجنسی میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نےافغانستان کے اندر سے دو روز پہلے بھی دیر میں پاکستانی چوکی کو نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ افغان حکومت بھی پاکستان کے سرحدی علاقوں سے افغانستان کے اندر دہشتگردانہ کاروائیوں کا الزام لگاتی رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲